خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں طلبہ و طالبات کے اندراج کی تعداد انتہائی افسوسناک ہے ،رانا مشہود

28  فروری‬‮  2018

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں طلبہ و طالبات کے اندراج کی تعداد انتہائی افسوسناک ہے اورپنجاب حکومت نے تعلیم کے لئے 345 بلین روپے کی کثیر رقم مختص کی گئی ۔انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں بچوں کے اندراج کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم بری طرح ناکام ہوئی ہے اور لاکھوں بچے سکول جانے سے محروم رہے۔ جبکہ 2008 سے 2017 تک پنجاب کے

سکولو ں میں 5 ملین سے زائد طلبہ وطالبات کا اندراج ہواہے۔بروز منگل شائع کیے جانے والے ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے ایلیمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ کے ساتھ کیے جانے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق ابھی بھی لاکھوں بچے سکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔جبکہ 275 سکول اساتذہ کی عدم دستیابی ، زمینی جھگڑوں اورسکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ یہ رپورٹ کے پی کے میں تعلیم کے حوالے سے کام کرنے والی ایک این جی او کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ سروے کے دوران کے پی کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں معیاری تعلیم کی فراہمی ناممکن ہے۔پنجاب میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے 345 بلین روپے کا فند تعلیم کے لئے مختص کیا۔ جبکہ 3,000 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی گئی اور پنجاب کے154 سکولوں کو برٹش کونسل کی جانب سے پہلی بار ایوارڈز ملے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…