احد چیمہ کی گرفتاری۔۔پوری کی پوری ن لیگ کی جان شکنجے میں پھنس گئی۔۔لیگی رہنما ئوں کے بیانات کچھ اور کہانی بیان کرنے لگے

26  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد جہاں بیوروکریسی میں بے چینی کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں وہیں اب حکمران جماعت ن لیگ کی جانب سے بھی نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگ گئی ہیںاور عدلیہ کے بعد ن لیگ کی توپوں کا رخ اب نیب کی جانب بھی ہو چکا ہے۔

احد چیمہ کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نیب دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھے، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سول افسران کے خلاف عمران خان کی گفتگو انتہائی قابل افسوس ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سوچنا چاہئے کہ وہ جو فیصلے دے رہی ہے آیا وہ مستقبل میں ان فیصلوں کا دفاع بھی کر سکے گی یا نہیں ، اسٹیبلشمنٹ نے سینٹ الیکشن میں پری پول دھاندلی کی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر ن لیگی رہنما برہم ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوتے ہیں، مہذب شہریوں کو بکتر بند گاڑیوں میں دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کیا جانا ٹھیک نہیں، نیب کی جانب سے تذلیل آمیز رویہ کسی طور درست نہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو یہ دیکھنا چاہئے کہ انویسٹی گیشن کے مرحلے پر آپ لوگوں کو دہشتگردوں کی طرح بکتر بند گاڑیوں میں بٹھا کر عدالتوں میں پیش کریں گے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ احد چیمہ ہماری حکومت سے پہلے بھی مختلف منصوبوں کے انچارج رہ چکے ہیں، عمران خان آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکے۔پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ

نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بے شرم اور بے عزت انسان نے سول آفیسرز سے متعلق جو گفتگو کی ہے وہ قابل مذمت ہے، ہم نے ہر مرحلے پر اسے چیلنج کیا ہے اور جب یہ ہر جگہ غلط ثابت ہوا تواس کے بعد اس نے بات ہی نہیں کی۔۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ جج صاحبان کو سوچنا چاہئے کہ کیا وہ کل اپنے دئیے گئے فیصلوں کا دفاع کر سکیں گے ،یہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…