شاہد آفریدی کی ٹیم چھا گئی، سرفراز کی ٹیم کو شکست کا سامنا

23  فروری‬‮  2018

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے باعث گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں 19 رنز سے شکست دے دی۔کولن انگرام اور خرم منظور کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم ہدف تک نہ پہنچ سکی،

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ کی قیادت کر رہے تھے۔ اس طرح کراچی کنگز نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے،کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 149 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ، کراچی کنگز کی طرف سے خرم منظور 35 ، سی اے انگرام 41 اور بوپارا 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے باؤلرز میں واٹسن تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے ان کے علاوہ انور علی اور جے سی آرچر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ راحت علی کے حصے میں آئی، کراچی کنگز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مشکلات کا شکار رہی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمران امین 31 ، روسو 18 ، حسن خان 17 ناٹ آؤٹ اور محمد نواز 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر مقررہ اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 130 سکور بنا سکی، جب کہ کراچی کنگز کے باؤلر میں عماد وسیم، ٹی ایس ملز، محمد عرفان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح یہ میچ کراچی کنگز نے 19 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے شاندار بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے باعث گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں 19 رنز سے شکست دے دی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…