شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ، پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان کچھ ہی دیر بعد شروع ہو گا

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں آخر کار پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران دو کامیاب ایڈیشنز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا دبئی کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اختتام 25 مارچ کو ہو گا جب لیگ کی دو بہترین ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے

نبردآزما ہوں گی۔افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کا پہلا میچ آج دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور لیگ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض اداکارہ حریم فاروق اور بلال اشرف انجام دے رہے ہیں۔ایونٹ میں پاکستان کی مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدرہ پروین کے ساتھ ساتھ علی ظفر، شہزاد رائے جبکہ معروف امریکی گلوکار جیسن ڈیرولا بھی شائقین کو اپنی گائیکی اور ڈانس سے محظوظ کریں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…