ہریتھک کی پاپڑ بیچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

21  فروری‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی پاپڑ فروخت کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بالی ووڈ میں بہت سے فنکاروں کی کامیابی کی بنیادی وجہ اْن کی محنت ہے جو وہ کرداروں کو حقیقی رنگ بھرنے کے لیے کرتے ہیں اور بعض اوقات کچھ فنکار کردار کو اپنانے کے لیے ذہنی طور پر اس حد تک ڈوب جاتے ہیں کہ بعد میں بھی وہ خود کو ویسا ہی محسوس کرتے ہیں۔

اس کی ایک مثال حالیہ فلم پدماوت میں خلجی کا کردار نبھانے والے رنویر سنگھ کی ہے اور ہریتھک نے بھی سڑکوں پر پاپڑ ایسے بیچے کہ کوئی انہیں پہچان بھی نہیں سکا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونی والی تصویر درحقیقت جے پور میں جاری اْن کی فلم ’سپر 30‘ کی شوٹنگ کا ایک سین ہے جس میں وہ پاپڑ بیچتے نظر آرہے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اس سین کو اس طرح شوٹ کرایا کہ وہاں موجود کوئی بھی شخص انہیں پہچان نہیں سکا۔رپورٹس کے مطابق اپنے اس کردار کو نبھانے کے لیے ہریتھک روشن کافی محنت کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن بھی اس حد تک کم کرلیا کہ اپنے خوبصورت جسم کو کمزور جسم کی شکل میں تبدیل کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ناڈیا والا گرینڈ سن کے بینر تلے بننے والی فلم’ ’سپر 30‘ ‘میں ہریتھک روشن بھارتی ریاضی دان آنند کمار کا کردار نبھا رہے ہیں جو کہ 25 جنوری 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…