زینب قتل کیس کے بعد ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعودکے الزامات پر قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ ،بڑا اعلان کردیاگیا

20  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے منگل کے روز قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ زینب قتل کیس کے بعد ٹی وی اینکر کی جانب سے الزامات پر سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کی رپورٹ فروری کے آخری ہفتے میں پیش کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا‘ نوٹس پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین میاں عبدالمنان ‘ ثریا آصف ‘ عامرہ خان‘ اور خالدہ منصور

کی جانب سے پیش کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک پروگرام کیا اور سپریم کورٹ میں چلے گئے مگر وہ سپریم کورٹ میں ثبوت پیش نہ کر سکے جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے پر جے آئی ٹی بنائی اس جے آئی ٹی کو 28 جنوری کو حکم دیا گیا تھاکہ ایک مہینے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے سپریم کورٹ کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقاتج اری ہیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو جو TOR دیئے گئے ہیں اس پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے اور جو بھی رپورٹ آئے گی وہ سپریم کورٹ میں پیس ہوگی رکن اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا کہ ٹی وی پروگرامز میں اراکین اسمبلی کو جس طرح گندہ کیا جارہا ہے اس پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ظاہر کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ مردان میں قتل ہونے والی بچی کے والدین کے بارے میں سنا گیا ہے کہ وہ اپنا گھر چھوڑ کر جاچکے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹرین کو توہین پارلیمنٹ کا قانون بنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیمرا کا اپنا ضابطہ اخلاق ہے اس طرح سپریم کورٹ کے احکامات پر بھی ایک ضابطہ اخلاق بنایا گیا مگر بدقسمتی سے میڈیا اپنے ضابطہ اخلاق پر خود بھی عمل نہیں کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہے تاہم اگر کوئی علط خبر ہو تو اس کے خلاف پیمرا کو اقدامات کرنے چاہئیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…