پاکستان اور روس نئے دور میں داخل،پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف 20فروری کو ماسکو پہنچ رہے ہیں اور ۔۔!روسی وزارت خارجہ نے ایسا اعلان کردیا کہ امریکہ اور بھارت میں ہلچل مچ گئی

18  فروری‬‮  2018

ماسکو/اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف 20فروری کو اپنے روسی ہم منصب سے علاقائی سلامتی کے امور پر مذاکرات کیلئے ماسکو جائیں گے۔ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووانے نیوزبریفنگ میں کہا

کہ خواجہ آصف اپنی روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پرروس کادورہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں وزرائے خارجہ د و طرفہ تعلقات ،اہم بین ا لاقوامی اورعلاقائی ایجنڈا پر تبادلہ خیال کرینگے۔انہوں نے کہاکہ روس پاکستان کیساتھ تفصیلی سیاسی مکالمہ چاہتا ہے۔اس کے علاوہ روس پاکستان کے ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پرمثبت رابطے کاخواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے بعد روس اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ روسی ترجمان نے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی پالیسی پرعمل کررہاہے اور تجارت ،اقتصادی تعاون کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف بھی تعاون چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیساتھ تعاون کی بنیاد پرہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ روسی خارجہ پالیسی میں پاکستان ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سال پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساتویں سالگرہ کے طورپرمنایاجارہاہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…