آصف علی زرداری کی تمام سرمایہ داروں کو کھلی دھمکی، اگر کسی نے اس اثاثے کو خریدنے کی کوشش کی تو مستقبل میں اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

17  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے ارکان کو کہا ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری کے پیچھے چھپے ہوئے مقاصد کو بے نقاب کریں، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی آئی اے کی نج کاری پر سخت

ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ قومی ائیر لائن کے خریداروں کو خبردار کرتا ہوں کہ خریداری کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔ اس حوالے سے آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے ارکان کو پی آئی اے کی نج کاری کے مسئلے کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان نج کاری کے پیچھے چھپے ہوئے مقاصد کو بے نقا ب کریں، انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نج کاری کے پیچھے مجرمانہ ارادے شامل ہیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی ائیرلائن کو خریدنے کے خواہشمندوں کو کہا کہ وہ اس معاملے سے باز رہیں۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ قومی اداروں کی اس طرح نجکاری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی اور قومی ائیر لائن کی نجکاری اور اس سے پارلیمنٹ کو خبر نہ ہونے دینا قوم کے خلاف ایک جرم ہے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری عام انتخابات سے قبل پیسے بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی آئی اے کی نج کاری پر سخت ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ قومی ائیر لائن کے خریداروں کو خبردار کرتا ہوں کہ خریداری کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…