سوہائے علی ابڑو کی فلم ’’موٹر سائیکل گرل‘‘ 20 اپریل کو ریلیز کرنے کا اعلان

15  فروری‬‮  2018

لاہور(این این آئی) سوہائے علی ابڑو کی آنے والی فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ کو رواں برس 20 اپریل کو ریلیز کردیا جائے گا۔پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو جلد ہی اسکرین پر ایک ایسی نوجوان لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی، جو فرسودہ روایات کو توڑتے ہوئے کم عمری میں موٹر سائیکل پر دشوار سفر کرتی ہیں۔ سوہائے علی ابڑو کی آنے والی فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ کو رواں برس 20 اپریل کو ریلیز کردیا جائے گا، جس کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

خیال رہے کہ ’موٹر سائیکل گرل‘ کی کہانی 20 سالہ پاکستانی لڑکی زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ہے، وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں موٹر سائیکل پر سفر کیا۔زینتھ عرفان نے موٹرسائیکل پرکیے گئے اپنے سفر کو ’ون گرل ٹو ویلز‘ میں شیئر کیا، ان کے اس بلاگ کو سی این این اور نیویارک ٹائمز نے بھی شائع کیا، جس کے بعد انھیں عالمی سطح پر شہرت ملی۔زینتھ عرفان کی اسی بہادری پر ہدایت کار عدنان سرور نے 2017 کے ااغاز میں فلم بنانے کا اعلان کیا، مئی 2017 میں انھوں نے ’موٹرسائیکل گرل‘ کے لیے سوہائے علی ابڑو کا انتخاب کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…