شاہد مسعود پھر میدان میں،الیکشن سے متعلق کیا اعلان کردیا،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

5  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے گزشتہ روز پشاور کے جلسے میں کہا کہ  مجھے آئندہ الیکشن میں اتنے ووٹ دو کہ میں آئین میں تبدیلی کروں جو دو بل عدالت اور فوج کے لئے تیار پڑے ہیں وہ بات نواز شریف کے منہ سے نکلی گئی۔ سینٹ میں جن لوگوں نے عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنا ہے وہاں پر سیٹوں کے لئے بھاﺅ تاﺅ ہو رہے ہیں۔یہ لوگ

کہتے ہیں ہم سے ہمارے اثاثوں کے بارے میں مت پوچھو۔مریم نواز کو سیاست میں آنے کا شوق ہے اور وہ آ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی پیپلز پارٹی کی جیب میں ہے جن کا ایک بھی رکن نہیں جبکہ نواز شریف کے رکن ہیں لیکن وہ کہتے ہیں ہم ن لیگ کو نہیں مانتے۔ پروگرام میں ٹیلی فونک گفتگو میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے جب کاغذات نامزدگی کا فیصلہ ہو رہا تھا تو الیکشن کمیشن نے تو اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا تھا۔جب الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سامنے اپنا موقف رکھا توانہیں شٹ اپ کال دی گئی اور کہا گیا کہ یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں۔ سیکشن 203میں ترمیم کے بعد کوئی بھی پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے۔اسحاق ڈار اور سابق وزیر قانون زاہد حامد نے انتخابی فارم میں سے و ملکی و غیر ملکی اثاثوں ، بینک اکاﺅنٹس سب کچھ نکال دیا۔اسحاق ڈار اب پھر سینٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے پر تول رہے ہیں اور انہوں نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لئے ہیں۔سینٹ کے لئے فاٹا کے اراکین کی بولی سب سے زیادہ یعنی ڈیڑھ ارب تک پہنچ چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…