شہریار خان نے موجودہ سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

26  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے موجود سسٹیم میں بہت خامیاں ہیں۔
اسلام آباد سویٹ ہوم میں بچوں سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کوچنگ اور فٹنس پروگرام سمیت ہمارا پورا کرکٹ سسٹم ناکام ہو گیا۔ بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہم بری طرح ہارے، دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
شہریار خان نے کہا کہ پورے کرکٹ سسٹم میں خامیاں ہیں، ٹیم میں کوئی انجرڈ بھی ہوجائے تو اسکے متبادل میں بھی سینئرکھلاڑی ہوتے ہیں جس سے نئے کھلاڑیوں کو صحیح طور پر موقع نہیں مل پاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکولزکوچنگ پروگرام سے بچوں کی ٹیمیں نکالیں گے، یتیم بچوں کی بھی انڈر17میں سلیکشن ہو گی۔ زمبابوے کے دورے کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس حوالے سے تمام معاملات جلد طے پا جائیں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…