شادی کے شوقین مردزیادہ ہوتے ہیں یاخواتین؟

25  اپریل‬‮  2015

برمنگھم (نیوز ڈیسک) یہ خیال عام پایا جاتا ہے کہ شادی کرنے اور گھر بنانے کے معاملات میں خواتین بہت سنجیدہ ہوتی ہیں جبکہ مرد عام طور پر ذمہ داری اٹھانے اور ایک خاتون کے ساتھ زندگی نبھانے کا وعدہ کرنے سے کتراتے ہیں۔عالمی تحقیقاتی ادارے ’پیو ریسرچ ‘ کی ایک حالیہ تحقیق نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کرنے اور گھر بنانے کے بارے میں خواتین اور مردوں کا رویہ ایک جیسا ہوتا ہے اور دونوں کے لئے کامیاب ازدواجی زندگی برابر اہمیت رکھتی ہے۔شادی کرنے کی دوسری بڑی وجہ محبت ہے۔ سروے میں شامل 15ہزار خواتین اور مردوں میں سے تقریباً 83فیصد نے کہا کہ ان کیلئے یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ انہیں کسی نہ کسی دن شادی کرنا ہے۔جب محبت میں وفاداری کا سوال کیا گیا تو عورتیں مردوں پر بازی لے گئیں اور88فیصد نے بتایا کہ وہ اپنے پیار میں مکمل وفادار ہیں جبکہ 83فیصد مردوں نے خلوص اور وفاداری کا اعتراف کیا۔اسی طرح 57فیصد خواتین نے کہا کہ انہوں نے اپنے محبوب سے تعلق ہمیشہ کیلئے قائم کیا ہے جبکہ 51فیصد مردوں نے یہی جواب دیا۔ محبوب سے بے وفائی کا 3فیصد خواتین اور 5فیصد مردوں نے اعتراف کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں اور خواتین کے محبت اور جنسی رویہ معمولی فرق ماحول اور معاشرے کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ بات درست نہیں کہ یہ فرق فطری طور پر پایا جاتا ہے



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…