بھارت میں 25گاڑیوں کو آگ لگانے والا ڈاکٹرسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار،یہ ڈاکٹر گاڑیوں کو کیوں اور کیسے آگ لگاتاتھا؟ حیرت انگیزانکشافات

20  جنوری‬‮  2018

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں ایک ڈاکٹر کو گذشتہ چند روز کے دوران 25 گاڑیوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مقامی پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈاکٹر امیت گیکواد کو ہلمٹ پہننے مختلف عمارتوں میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے بتایاکہ اب تک یہ واضح نہیں کہ ملزم کسی ذہنی مرض کا شکار ہیں یا پھر انھیں گاڑیوں کو آگ لگانے کا شوق ہے۔آگ لگائی گاڑیوں میں سے 13 کے مالکان بھی پیشہ ور ڈاکٹر ہیں تاہم بظاہر ان کا ڈاکٹر امیت گیکواد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ یہ 13 ڈاکٹر، ڈاکٹر گیکواد سے مختلف ضلعے میں کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر امیت گیکواد پیتھولوجی کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ’پیشہ وارانہ طور پر انھیں (ڈاکٹر گیکواد) ایک اچھا استاد ماننا جاتا ہے۔ ان کے دفتر میں کام کرنے والے ساتھی اس خبر پر حیران تھے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ انھیں شک ہے کہ ریاست کے دو اضلع میں 14 اور 15 جنوری کو مختلف واقعات میں اس ملزم نے اس سے پہلے 15 گاڑیوں کو آگ لگائی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر گیکواد گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے گاڑی کے ایئر وینٹ کے قریب کیمفور نامی کیمیائی مواد کا استعمال کرتے تھے تاکہ آگ گاڑی کی تاروں اور اندرونی حصہ کو لگ جائے۔ بھارتی کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں ایک ڈاکٹر کو گذشتہ چند روز کے دوران 25 گاڑیوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مقامی پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈاکٹر امیت گیکواد کو ہلمٹ پہننے مختلف عمارتوں میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ ملزم کسی ذہنی مرض کا شکار ہیں یا پھر انھیں گاڑیوں کو آگ لگانے کا شوق ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…