فلم فیئرایوارڈ، صبا قمر بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد

19  جنوری‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ صبا قمر جو گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں بولی وڈ فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر نامزد کیا گیااور یوں انہوں نے ہم وطن اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بولی وڈ میں نیا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

ایوارڈ کے لیے پاکستانی اداکارہ کا مقابلہ بولی وڈ کی سینیئرو نئی ادکارائوں سے ہوگا، جن میں سری دیوی، ودیا بالن، عالیہ بھٹ، بھومی پڈنیکر اور زائرہ وسیم شامل ہیں۔فلم فیئر ایوارڈ کی جانب سے جاری نامزدگیوں کی فہرست کے مطابق جہاں صبا قمر کو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، وہیں عرفان خان کو بھی اسی فلم میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

’ہندی میڈیم‘ کو بہترین اداکارہ و اداکار سمیت بہترین فلم و ڈائریکٹر سمیت بہترین شریک اداکار کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر ’تمہاری سلو‘ کی ودیا بالن ’دی موم‘ کی سری دیوی، ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کی عالیہ بھٹ’ سبھ منگل ساودھن‘ کی بھومی پڈنیکر اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کی زائرہ وسیم کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہیں یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…