پاکستان کو فی الحال بھول کر چین کو سبق سکھانا پڑے گا بھارتی آرمی چیف پاگل ہو گیا،چین سے بھی پنگا لے لیا

14  جنوری‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے اعلان کیا ہے کہ بھارت چینی جارحانہ پن سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ متنازع سرحد پر گشت بڑھائے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک گفتگومیں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت نے متنازع سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور بھارت کسی کو اپنے علاقے میں آنے نہیں دے گا۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو کشیدگی سے بچانے کے

لیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی توجہ کا مرکز پاکستان سے جڑی مغربی سرحد سے ہٹا کر چین کی جانب کردینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں چین کے بڑھتے اثر وسوخ سے نمٹنے کے لیے پڑوسیوں سے شراکت داری مضبوط کرنی چاہیے، تاہم نیپال، بنگلادیش، سری لنکا، میانمار، بھوٹان اور افغانستان کو دور نہیں ہونے دینا چاہیے۔جنرل روات نے بتایا کہ چین، بھارتی سرحد لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اپنی فوج بڑھا کر نئی دہلی پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…