اتنا بڑا دھوکہ ہو گا کپتان نے سوچا تک نہیں تھا،تیسری شادی کی خبر میڈیا کوکس نے دی؟ عمران خان نے جب تحقیقات کروائیں تو ایسا نام سامنے آگیا کہ کپتان ہکا بکا رہ گئے

12  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان شادی کی خبر لیک ہونے پر پریشان، تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں نے بشریٰ بیگم پرخبر لیک کرنے کا الزام لگا دیا، کپتان کی مبینہ تیسری بیوی کے سابق شوہر کوخبر بریک کرنے والے صحافی عمر چیمہ پر شک تھا کہ وہ کسی معاملے پر کام کررہے ہیں مگر وہ کنفرم نہیں تھے، خبر لیک ہونے سے متعلق ابھی بھی کھوج لگا یا جا رہا ہے اور عمران خان

بعض لوگوں پر الزامات لگا رہے ہیں لیکن انہیں ابھی تک نہیں پتہ کہ خبر کس نے لیک کی ، پاکستان کے موقر قومی انگریزی اخبار ’’دی نیوز‘‘میں شائع رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی انگریزی اخبار ’’دی نیوز ‘‘میں شائع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنما ان کی مبینہ طور پر تیسری شادی کی خبر لیک کرنے والے شخص کا کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پارٹی رہنمائوں نے عمران خان کی تیسری مبینہ بیوی بشریٰ مانیکا پر خبر لیک کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ اخبارکی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے قریبی دوستوں اور مدد گاروں سے کہا ہے کہ پتہ لگائیں یہ خبر کیسے لیک ہوئی اور اس کے پیچھے کون ہے ؟۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دو رہنماؤں نے عمران خان کو بتا یا کہ یا تو خبر عمران خان کے اپنے ہی دوستوں نے لیک کی ہے یا پھر بشریٰ مانیکا نے اپنے ذرائع سے خبر لیک کی ہے لیکن عمران خان نے اس بات پر یقین نہیں کیا کہ اس کی بیوی یا دوست ایسا کچھ کر سکتے ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ گزشتہ 6دنوں سے عمران خان اور ان کے دوست خبر لیک کرنے والے شخص کا کھوج لگا رہے ہیں ، عمران خان نے پاکستان اور لندن میں موجود خاندان کے افراد سے اپنی تیسری شادی کو خفیہ رکھا ہوا تھا اور اس بات کو بھی یقینی بنا یا تھا کہ

بشریٰ بی بی کو اس حوالے سے پتہ نہ لگے لیکن سب کچھ منصوبے کے مطابق نہ ہونے سے عمران خان کافی پریشان ہیں ۔اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی شادیوں میں پیٹرن موجود ہے جس کا تحریک انصاف کے ذرائع بھی تصدیق کرتے ہیں۔ دوسری جانب اخبار نے تحریک انصاف کے ایک سورس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بیگم کے سابقہ شوہر خاور فرید مانیکا

جانتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنے خاندان کو خبر بریک کرنے والے جنگ اور جیو نیوز کے صحافی عمر چیمہ کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ وہ کسی معاملے میں سرگرم ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مکمل معلومات نہ ہونے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…