بچوں کو جنسی حملوں سے بچاؤ کی آگاہی دی جائے، ماہرہ خان

10  جنوری‬‮  2018

کراچی(این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بچوں کو جنسی زیادتی سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی نصاب میں جنسی حملوں سے بچاؤ کے موضوع کو شامل کرنے اور والدین کو اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔زینب قتل کے خلاف فنکاروں کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ قصور واقعے پر لوگوں کا باہر نکلنا خوش آئند ہے

اور لوگوں کا احتجاج کے لیے جمع ہونا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم انْ درندوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے مسائل کا طویل المیعاد بنیادوں پر حل نکالنا ہوگا اور ہمیں زیادتی جیسے جرائم کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرتی رہنی چاہیے، وقت آگیا ہے کہ بچوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کے لیے آگاہی فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں مضامین شامل ہونے چاہیئں جب کہ ماؤں کو بھی ترغیب دے کر بچوں میں ہراسانی سے بچنے کا شعور پیدا کیا جاسکتا ہے۔ماڈل اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ ہمیں کبھی زینب ’ہیش ٹیگ‘ یا ’جسٹس فار زینب‘ کے نعرے نہ لگانے پڑیں اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ایسا واقعہ نہ ہو، زینب کیاہل خانہ کوانصاف ملنا چاہیے اور حکمرانوں کی ذمے داری ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…