تحریک انصاف نے سعودی عرب حکومت کو انتباہ کردیا

1  جنوری‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف لوٹ مار کے چیف انچارج تھے، چیف چور نااہل ہوا تو چالیس چوروں نے لوٹ مار کا نیا راستہ نکالا، ایف زیڈ ای کی رجسٹریشن دبئی کے فری زون میں کرائی گئی ، ایف زیڈ ای میں ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں، ایف زیڈ کیپٹل کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی،نیب چاہتا ہے کہ سعودی عرب نواز شریف کے کاروبار سے متعلق ان کے ساتھ تعاون کرے ،

قادری صاحب کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ان کے ساتھ ہیں ، نواز شریف کیسز کا سامنا کریں کلیئر ہوکر آجائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ فوادی چوہدری نے ان خیالا ت کااظہارعمر سرفرازچیمہ اور عائشہ چوہدری کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ہل میٹل اسٹیبلشمٹ سے متعلق ہے،نیب کی کاروائی سے بچنے کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے ،شہباز شریف کو جہانگیر ترین کے جہاز پر اعتراض ہے لیکن ایک غیر ملکی جہاز پر شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوجاتے ہیں اس پر ان کو اعتراض نہیں ، بیرون ملک سے اگر جہاز آئے اور حکمران ہابر چلے جائیں تو ملک خود مختار نہیں رہ سکتا ،نواز شریف خود کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ کہتے تھے ، 2000 ء میں کہا کہ میں مقدمات لڑوں گا لیکن بعد میں پوراخاندان ڈیل کر کے سعودی عرب بھاگ گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، عوام کسی ڈیل کو قبول نہیں کریں گی، کوششیں ہورہی ہیں کہ ڈیل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہورہی ہے، سعودی عرب اگر کریمنل کو بچائیں گے تو ان کا وقار کم ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اسحاق ڈار کے ولاز کے بارے میں کاغذات سامنے لائے جس پر اسحاق ڈار نے کہاکہ وہ ولازپانچ سال پہلے بیچ دیئے تھے، ولاز کے کاغذات پر اسحاق کے دستخط ہیں،

ایچ ڈی ایس ٹاور سے متعلق اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں کیوں جھوٹ بولا، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کروایا گیا ، این ار او میں نواز شریف کو ڈیل ملتی ہے تو جیلوں میں بند چھوٹے مجرموں کو بھی ڈیل دی جائے ، پاکستانی عوام ایسی کسی بھی ڈیل کو مسترد کرتے ہیں ۔فواد چوہدری نے کہاکہ شریف فیملی کے اندر دو لڑائیاں چل رہی ہیں۔ نیب چاہتا ہے کہ سعودی عرب نواز شریف کے کاروبار سے متعلق ان کے ساتھ تعاون کرے ۔ انہوں نے کہاکہ قادری صاحب کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ان کے ساتھ ہیں ، نواز شریف کیسز کا سامنا کریں کلیئر ہوکر آجائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…