پولیس بلاوجہ گرفتاریاں نہیں کرسکے گی، قانون میں ترمیم کا فیصلہ،جانئے اب کیا ہوگا

18  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے مجموعہ ضابطہ فوجداری میں ترمیم کر کے گرفتاری کے طریقہ کار کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق قانون کی پارلیمان سے منظوری کے بعد پولیس بلاوجہ کسی کو گرفتار نہیں کر سکے گی اور گرفتاری کے وقت ملزم اور اہلخانہ کو

گرفتاری کی وجہ بتانے کی پابند ہوگی۔دوران تفتیش ملزم کو مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا حق بھی حاصل ہو جائے گا جبکہ پولیس ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کو گرفتار کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔فوجداری قانون میں ترامیم کے حوالے سے دستیاب مجوزہ مسودہ قانون کے تحت پولیس افسر کے اختیارات کے حوالے سے ترامیم تجویز کی جا رہی ہیں جن میں گرفتار کرنے والے افسرکوکسی بھی شخص کی گرفتاری سے قبل وجوہات بتانا ہوں گی اور گرفتار ہونے والے کے خاندان کو گرفتاری سے آگاہ کیا جائے گا۔ملزم اپنے وکیل کے ذریعے پولیس کو جواب دینے کا مجاز ہوگا جب کہ گرفتار شخص اور اس کے وکیل کے درمیان ہونے والی گفتگو صیغہ راز میں ہوگی، دونوں کے درمیان گفتگو کے عمل میں کوئی بھی شخص بات چیت سننے کا مجاز نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…