چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار

18  دسمبر‬‮  2017

لاہور(سی پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیمراکی تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، حکومت فوری میرٹ و قوانین کے مطابق نئی تعیناتی کرے ۔پیر کو عدالت کی جانب سے سنائے گئے

فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین کی تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، حکومت فوری طور پر میرٹ اور قوانین کے مطابق نئی تعیناتی کرے۔ جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا، چیئرمین پیمرا کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی۔شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کے لیے دو مرتبہ اخبار اشتہار جاری کیے گئے۔ پہلے اشتہار کے مطابق ابصار عالم چیئرمین پیمرا کے عہدے کے لیے تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔ ابصار عالم کو تعینات کرنے کے لیے دوبارہ کم تعلیمی قابلیت کا اشتہار جاری کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست گزار کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد 29 نومبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…