شریف خاندان صاف بچ نکلا، سپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی، لیگیوں کے جشن ، مٹھائیاں تقسیم

15  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی نیب کی اپیل مسترد، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل تھے نے حدیبیہ کیس میں نیب کی اپیل کی سماعت کی۔ واضح رہے کہ نیب نے رواں سال 20 ستمبر کو یہ کیس دوبارہ کھولنے کےلیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شمیم اختر اور صاحبہ شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہور ہائی کورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر اس کیس میں فیصلہ دیا، پاناما لیکس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لیے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف خاندان پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائدکیا گیا تھا۔از شریف اور شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں اپنی ’حدیبیہ پیپر ملز‘ کے ذریعے 1.24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آتے ہی ن لیگ کے رہنما اور کارکنوں نے پارٹی دفاتر میں جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی ہیں اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…