آئی سی سی نے برطانوی اخبار کا اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے دعویٰ مسترد کر دیا

15  دسمبر‬‮  2017

پرتھ(این این آئی) آئی سی سی نے برطانوی اخبار کا اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے دعویٰ مسترد کر دیا۔آئی سی سی نے برطانوی اخبار کا اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پرتھ ٹیسٹ میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا ٗ

جنرل منیجر اینٹی کرپشن الیکس مارشل کے مطابق ہمیں ’’دی سن‘‘ کی تحقیقات سے متعلقہ تمام مواد موصول ہوچکا، فی الحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ملاکہ اس میچ میں شریک کسی بھی کھلاڑی سے مبینہ فکسرز کا رابطہ رہا ہو۔انھوں نے کہاکہ ہم ان الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے او تفتیش اینٹی کرپشن یونٹ رکن ممالک کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کریگا ٗ برطانوی اخبار کے ساتھ اپنے خفیہ ذرائع سے بھی معاملے کی چھان بین کریںگے۔الیکس مارشل نے کہا کہ اگرچہ آسٹریلوی قوانین کے مطابق فکسنگ ایک جرم ہے تاہم فی الحال معاملات ابتدائی مراحل میں ہیں کوئی ٹھوس شواہد ہوئے تو کیس پولیس میں رپورٹ کیا جاسکتا ہے، الیکس مارشل نے کہا کہ الزامات کا دائرہ خاصا وسیع اور یہ کئی ملکوں میں کرکٹ کے مختلف فارمیٹ تک پھیلے ہوئے ہیں جس میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی شامل ہیں، حاصل ہونے والی معلومات کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لینگے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کہاکہ ہمارا ٗ آئی سی سی اور انگلش بورڈ کا کرپشن کے خلاف انتہائی سخت موقف ہے ٗکسی بھی معتبر الزام کو سنجیدگی سے لیا جائیگا ٗ ہم بدعنوانی بالکل برداشت نہیں کر سکتے اور کھیل کی ساکھ کا لاحق خطرے سے متعلق کسی بھی الزام کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں البتہ آسٹریلوی کرکٹرز اچھی رقم کماتے ہیں وہ فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…