زائد اثاثے بنانے پر چوہدری برادران کے خلاف نیب نے حکم جاری کر دیا 

14  دسمبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری بردران کو کل ( جمعہ ) 15 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کردیا گیا ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم ضیا پیرزادہ کو آج ( جمعرات ) طلب کر لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ایک بار پھر 15 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں۔ مشرف دور میں دونوں رہنماؤں کے اہم سیاسی عہدوں اور دباؤ کے باعث مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر ان مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا۔چوہدری برادران نے 6 نومبر کو نیب کے روبرو پیش ہوکر ناجائز اثاثوں کے ریفرنس کا الزام مسترد کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کو 6 نومبر کو اثاثہ جات کی معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم ضیا پیرزادہ کو آج ( جمعرات ) طلب کر لیا گیا ۔ جبکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے تمام معاہدوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔نیب نے پی ایل ڈی سی کیس میں علی سجاد کو جمعرات کو طلب کیاہے اور فریقین کو ضروری دستاویزات کے ہمراہ نیب لاہور میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…