جرائم میں ملوث ہمارے شہریوں کیساتھ ایسا سلوک کیا جائے کہ،چین نے پاکستان کو اجازت دیدی

12  دسمبر‬‮  2017

راولپنڈی (آن لائن) پنجاب کے وزارت داخلہ اور چینی کونسل جنرل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں مقیم چینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے پر پاکستان کے قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے(سی پیک)کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں چینی

باشندوں کا اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں میں سے چند جھگڑوں اور فراڈ جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔اس معاملے کو ایڈیشنل سیکریٹری اور وائس کونسل جنرل آف چائنا کی صدارت میں وزارت داخلہ میں ہونے والے مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں زیر غور لایا گیا تھا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جرم کا ارتکاب کرنے والے پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی تفصیلات لاہور میں چینی کونسل جنرل کو فراہم کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی کونسل جنرل نے اپنے شہریوں کا جرائم میں ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جرائم میں ملوث افراد کو ٹرائل کے بعد پاکستان کے قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سینیئر پولیس حکام نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی جانب سے کوئی بڑا جرم اب تک سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان افراد کا زیادہ شراب پینا ایک معمولی جرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی چینی کو شراب کے نشے میں پکڑا جاتا ہے تو اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جاتا ہے جہاں اس کی حالت بہتر ہونے کے بعد ہم اسے واپس چھوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی چینی شہری کو کسی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

جبکہ یہ قانون صرف چینیباشندوں کے لیے نہیں بلکہ تمام بیرون ممالک سے آنے والے افراد کے لیے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں دو چینی شہریوں کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اے ٹی ایم اسکمنگ فراڈ کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…