بھارت کے خطرناک آئی ٹی ماہرین کا پاکستان پر خوفناک حملہ، دشمنوں کو مدد فراہم کرنیوالا پاکستانی کون نکلا؟ پاکستانی خواتین کو بھی مذموم مقاصد میں استعمال کئے جانیکاانکشاف

9  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز کے فراڈ میں بھارتی ہیکرز ملوث ہیں جبکہ ہیکرز کو ڈیٹا بھیجنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات

چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی نے بتایا کہ کراچی اور مختلف شہروں میں اے ٹی ایمز کی اسکمنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم ثاقب اللہ راولپنڈی کا رہائشی ہے جس نے اٹلی میں رہائش پذیر عائشہ نامی لڑکی کے نام پر ڈیوائس خریدی اور ملزم بین الاقوامی سائبر گینگ سے تعلق رکھتا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ بھارتی ہیکرز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اے ٹی ایمز کی تصاویر منگوائیں، گرفتار ملزم ثاقب بھارتی، کنیڈین، امریکن اور نائیجرین ہیکرز سے رابطے میں تھا، اسکمنگ فراڈ کے لیے بھارتی ہیکرز چین سے مشینیں بنوا کر اسے بھیجتے تھے اور ملزم پاکستانی ڈیٹا بھارت میں موجود اپنے گینگ کو فراہم کرتا تھا، یہ گینگ جعلی کریڈٹ کارڈ بھی تیار کرکے رقوم حاصل کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ثاقب کا براہ راست تعلق انڈین ہیکرز سے ہے، یہ ملزمان سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر شئیر کرنے کی دھمکی بھی دیتے تھے، ملزم خواتین کی وڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرنے میں ملوث ہے اس کے ساتھی دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہیں۔واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کے مختلف شہروں میں اے ٹی ایم کے ذریعے اسکمنگ سے صارفین کا ڈیٹا چرا کر رقوم چوری کرنے کا انکشاف ہوا جس میں کئی بینک صارفین کو اپنی رقوم سے ہاتھ دھونا پڑا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…