5یا 10کی تو باتیں ہوتی رہیں،ن لیگ سے علیحدگی اختیارکرنیوالے ارکان اسمبلی کی تعداداوربھی زیادہ نکلی؟استعفے دینے کا حتمی اعلان کردیاگیا

6  دسمبر‬‮  2017

فیصل آباد(نیوزڈیسک)ً5یا 10کی تو باتیں ہوتی رہیں،ن لیگ سے علیحدگی اختیارکرنیوالے ارکان اسمبلی کی تعداداوربھی زیادہ نکلی؟استعفے دینے کا حتمی اعلان کردیاگیاپیر آف سیال شریف حمیدالدین سیالوی کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو دی گئی 2دن کی مہلت بھی ختم ہو نے کے بعد 10دسمبر کو فیصل آباد رانا ثناء اللہ کے حلقے میں جلسہ کر نے کے اعلان کے

ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے 15ارکان اسمبلی نے دس دسمبر کو ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں اجتماعی استعفوں کا اعلان بھی کردیا،پیر حمید الدین سیالوی نے ن لیگ سے راستے الگ کرلئے، تفصیلات کے مطا بق تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی طرف سے صو با ئی وزیر قانون رانا ثناء للہ خاں کا استعفیٰ پنجاب حکو مت کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا پیر آف سیال شریف حمیدالدین سیالوی کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو دی گئی 2دن کی مہلت بھی ختم ہو نے کے بعد 10دسمبر کو فیصل آباد رانا ثناء اللہ کے حلقے میں جلسہ کر نے کا اعلان کر دیا ذرائع نے بتا یا کہ جلسے میں پیر آف سیالوی شریف ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر نے سا تھ ساتھ متعدد ایم پی ایز اور ایم این ایز کے استعفے بھی پیش کر سکتے ہیں دھو بی گھاٹ کے تا ریخی گراؤ نڈ میں ہو نے والی ختم نبوت کانفرنس کر نے کے لیے سنی اتحاد کو نسل کے چیئر مین حا مد رضا نے جلسہ کر نے کے لیے تحریری طور پر درخواست ضلعی انتظا میہ کو دے دی تا حال انہیں کا نفرنس کر نے کا اجازت نا مہ جاری نہ ہو سکاذرائع کے مطا بق خلعی انتظا میہ نے جلسے کی اجازت کے لیے پنجاب حکومت کی اجازت سے مشروط کر دی چیئر مین سنی اتحاد کو نسل پاکستان نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ ہمیں اجازت دے یا نہ دے ہم دھوبی گھاٹ گر ؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس ہر صورت کر یں گے۔ سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاسم سیالوی نے دعویٰ کیا کہ اب استعفوں کی تعداد مزید بڑھے گی انہوں نے ن لیگ اور پنجاب حکومت سے علیحدگی کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ختم نبوت کے معاملے پر غلط بیانی کی ،پیر قاسم سیالوی نے کہا کہ ہم سے مسلسل جھوٹ بولاجاتا رہا اب دھوبی گھاٹ کے دس يمبر کے جلسے میں تمام اراکین اسمبلی اپنے استعفے دے دیں گے



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…