ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی

6  دسمبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار ششی کپور کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ششی کپور گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی موت پر مداحوں اور شوبز اسٹارز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے تعزیتی پیغامات بھی بھیجے گئے،

ویسے تو لیجنڈری اداکار کی کم وبیش ہر خواہش ہی پوری ہوئی لیکن اْن کی ایک ایسی بھی خواہش تھی جس کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے کوشش تو کی لیکن زندگی نے انہیں یہ موقع نہیں دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا فانی سے رخصتی سے قبل ششی کپور کی بہت سی خواہشات تھی لیکن اْن کی سب سے بڑی خواہش لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنا تھی

اور اس حوالے سے وہ ایک ایسی فلم بھی بنا رہے تھے جس میں وہ دلیپ کمار کو مرکزی کردار کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے فلم کا اسکرپٹ تک تیار کرلیا تھا لیکن اْن کی صحت نے انہیں یہ موقع نہیں دیا، وہ کافی عرصے بیمار رہے جس کی وجہ سے یہ فلم کبھی نہ بن سکی اور آخر کار ان کی خواہش بھی ان کے ساتھ دم توڑ گئی۔

واضح رہے کہ ششی کپور نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ سے کیا جب کہ 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم’’دھرم پترا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا، لیجنڈری اداکار نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی لازوال فلموں میں کام کیا، ان کی فلم ’دیوار‘ کے ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘ سے انہیں خوب شہرت ملی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…