اگلی حکومت کپتان کی۔۔؟لوگ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چھوڑ کرتحریک انصاف میں کیوں جا رہے ہیں؟ پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دینے والا تہلکہ خیز انکشاف

29  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال یہ ہے آج کہ نواز شریف نااہل ہو گئے اور ان کا سیاست میں آنے کا اب تک کوئی چانس نظر نہیں آرہا، باقی خاندان نیب عدالتوں کا سامنا کر رہا ہے، شہباز شریف کے اوپر حدیبیہ پیپر کی تلوار لٹک رہی ہے، شاید ان کی قسمت کھل جائے۔

ان سارے کیسز کے دوران جو لوگ اپنا مستقبل ڈھونڈ رہے ہیں کہ جیتیں گے کہاں سے وہ مسلم لیگ کو چھوڑنے میں کوئی عار محسوس نہیں کریں گے ، اس کے کئی بہانے ہو سکتے ہیں۔ لوگ تحریک انصاف میں جانے کی کی کیوں کوشش کر رہے ہیں؟اس لئے تاثر یہی ہے ، وہ لوگ نیا پاکستان بنانے کیلئے نہیں جا رہے، کسی اعلیٰ اخلاقی اصولوں کی تکمیل کیلئے تحریک انصاف میں نہیں جا رہے بلکہ وہ انتہائی سادہ بات کرتے ہیں کہ ان کی مقبولیت ہے اس لئے ووٹ وہاں پڑے گا اور اسی سادہ اصول پر سیاست ہو رہی ہے، تحریک انصاف بھی اسی اصول کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو اپنی جماعت میں شامل کر رہی ہے کہ کوئی اگر منتخب نمائندہ ہے تو آتا ہے تو آجائے اور یہ وقت ن لیگ کیلئے انتہائی خوفناک ہے۔واضح رہے کہ پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی پروگرام میں موجود تھے اور صحافتی حلقوں کے مطابق پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے افراد کو شاہ محمود قریشی کی کمپین کے نتیجے میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور تحریک انصاف میں پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے افراد کے جتھے کی قیادت بھی شاہ محمود قریشی ہی کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…