پانی کی شدید قلت والے ممالک،پاکستان کس نمبرپر پہنچ گیا؟تشویشناک انکشاف،عالمی ادارے نے خطرناک پیش گوئی کردی

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا شمار دنیا کے ان 5 ملکوں میں شامل کیا گیا ہے جہاں پانی کی شدید قلت کاسامنا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان چند بدقسمت ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پانی کی شدید قلت ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 60 برسوں کے دوران پاکستان میں ہر شخص کو دستیاب پانی کی سالانہ مقدار

میں4360کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی ہیں۔دستاویز کے مطابق سال1951 میں پاکستان میں ہرشخص کوسالانہ 5260 کیوبک میٹرپانی دستیاب تھا جب کہ 2016 میں مزید کم ہوکرفی شخص سالانہ پانی کی دستیابی محض900 کیوبک میٹر تک رہ گئی ہیں۔اگر پاکستان نے پانی کے ذخائرنہ بنائے اورسیلابی پانی کا دانشمندانہ اقدام نہ کیاتو 2035 تک فی کس پانی کی دستیابی کی شرح مزید کم ہوکر 500 کیوبک میٹر تک رہ جائیگی۔ملکی کی مجموعی آبادی میں تیزی سے اضافہ خاص طور پر شہری آبادی میں اضافہ کے باعث دریاوں، گلیشییرزکے پگھلاؤ اوربارشوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والا تازہ پانی ملک کی ضروریات کو پورا نہیں کرپارہی ہیں جس کے باعث پاکستان میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اس وقت تقریبا 60 فیصد سے زائد پانی ٹیوب ویلز اور پمپوں کے زریعے زیر زمیں سے حاصل کیا جارہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سٹینڈرڈ کے مطابق کسی بھی ملک کی مجموعی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کم از کم 120 دنوں کی پانی زخیرہ ہونا ضروری ہے لیکن اس کے برعکس اس وقت پاکستان کی اوسط ضروریات کو پوراکرنے کیلیے محض 30 دنوں کیلیے پانی ذخیرہ ہے جبکہ اس کے برعکس انڈیاکی اوسط ضرویات پوراکرنے کیلیے 220 دنوں کا پانی ذخیرہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…