پاکستان میں فلمسازی کا انداز بالی ووڈ سے کسی طرح بھی کم نہیں‘ماہرہ خان

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کا انداز بالی ووڈ سے کسی طرح بھی کم نہیں ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہماری فلمیں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت حاصل کرلیں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا بالی ووڈ ہو یا پاکستان جہاں بھی اچھاکام کرنے کا موقع ملتا ہے، وہ ہی میری ترجیح

ہوتا ہے۔ میں پاکستانی ہوں اورمجھے اصل پہچان اپنے وطن سے ملی ہے لیکن دوسرے ملک میں جاکرمنفرداورمعیاری کام کرنا بھی اعزازکی بات ہوتی ہے۔ ایک فنکارکے لیے چھوٹی یا بڑی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کے بجائے کام زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ پہلے یہ تصورکیا جاتا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری وسائل کی کمی کی وجہ سے چھوٹی ہے اوریہاں فارمولا فلمیں بنائی جاتی ہیں تو اب ایسا نہیں رہا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران جوفلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں، وہ تکنیکی اعتبارسے بہترین تھیں اوراس کے علاوہ ان کی کہانی، میوزک اورلوکیشنز پربھی خاص توجہ دی گئی تھی جس کی وجہ سے یہ فلمیں ہر لحاظ سے تفریح کا باعث بنیں۔ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے بہت سے باصلاحیت ڈائریکٹراور پروڈیوسر فلمسازی کے شعبے میں قدم رکھ رہے ہیں۔دوسری جانب کارپوریٹ سیکٹر بھی فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے بھرپور کردارادا کررہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کے لیے بہت سی آفرز ہوتی ہیں لیکن میں فلم کی کہانی اوراپنے کردارکے انتخاب کے بعد ہی فلم سائن کرتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میرے کرداراورکام میں یکسانیت دکھائی نہ دے۔ انھی اصولوں کے ساتھ میں نے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اوراسی لیے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…