فیصل آبادمیں شرمناک واقعہ،تھانے کے اے ایس آئی کی بیوی کو اپنے ہی ساتھی افسران و اہلکاروں نے مبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بناڈالا

18  ‬‮نومبر‬‮  2017

فیصل آباد(این این آئی)سمن آباد تھانے کے اے ایس آئی منظور احمد نے اپنے ساتھی افسران و اہلکاروں پر بیوی سے زیادتی کا الزام لگادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت میں فیصل آباد میں اے ایس آئی منظور احمد نے اپنے پولیس افسران و اہلکار ساتھیوں کے خلاف بیوی سے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ اے ایس آئی منظور احمد نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سمن آباد نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر

میری بیوی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ زیادتی بھی کرتے رہے اور جب میں نے بیلف کے ذریعے اپنی بیوی کنیز بی بی کو بازیاب کروایا تو مجھے نوکری سے معطل کروا دیا گیا۔اے ایس آئی منظور احمد کا کہنا تھا کہ میری بیوی کو رمضانہ بی بی نامی خاتون کے اغوا کے الزام میں پھنسایا گیا ہے جبکہ رمضانہ بی بی عدالت کے ذریعے دارالامان چلی گئی تھی اور وہاں سے کوئی شخص اسے ساتھ لے گیا۔ اے ایس آئی منظور احمد نے کہا کہ میری بیوی کنیز بی بی کو رمضانہ کے متعلق کوئی علم نہیں پھر بھی اسے جھوٹے اغوا کے کیس میں تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او اور اہلکار اٹھاکر لے آئے اور اسے زبردستی جرم قبول کروانے کے لئے تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میری وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لے کر مجھے اور میری بیوی کو انصاف دلوائیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…