دبئی پولیس کا روبوٹ افسر اب جرائم پر نظر رکھے گا

17  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دبئی میں پولیس نے خریداری کے مراکز اور سیاحتی مقامات پر سکیورٹی کے لیے پہلا روبوٹ افسر متعارف کرایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ روبوٹ پولیس افسر کو لوگ نہ صرف جرائم کے بارے میں رپورٹ کر سکیں گے بلکہ اسے جرمانے ادا کر سکیں گے جبکہ اس میں نصب ٹچ سکرین کی مدد سے معلومات

حاصل کر سکیں گے۔ ٭ دبئی اپنا فونٹ حاصل کرنے والا پہلا شہر٭ دبئی: ’غیر اخلاقی‘ ہیئر سٹائل پر نوٹس پولیس حکام کے مطابق روبوٹ پولیس افسر کی حاصل کردہ معلومات کا تبادلہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک حکام سے بھی کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سال 2030 تک پولیس فورس میں 25 فیصد تعداد روبوٹس کی ہو گی لیکن یہ انسانوں کی جگہ نہیں لیں گے۔دبئی پولیس کی سمارٹ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر خالد الرزاقی کا کہنا ہے کہ’ ہم اپنے پولیس افسران کو اس آلے سے تبدیل کرنے نہیں جا رہے بلکہ دبئی میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور چاہتے ہیں کہ پولیس افسران ٹھیک جگہ کام کریں اور شہر کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں۔‘ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ پولیس سٹیشن جاتے ہیں یا معلومات حاصل کرنے کی سروسز پر جاتے ہیں لیکن اس آلے کی مدد سے عوام ہم سے 24 گھنٹے رابطے میں رہ سکے گی۔’ بریگیڈئیر خالد الرزاقی کے مطابق روبوٹ پولیس افسر لوگوں کو جرائم سے تحفظ دے سکتا ہے کیونکہ یہ کسی بھی واقعے کی اسی وقت کمانڈ سینٹر کو رپورٹ کرے گا۔اس وقت روبوٹ عربی اور انگلش میں بات کر سکتا ہے لیکن مستقل میں روسی، چینی، فرانسیسی اور ہسپانوی زبان بھی شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔دبئی حکومت کے مطابق اگر سرمایہ دستیبب ہوا تو دوسرا روبوٹ آئندہ برس سڑکوں پر آ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…