عائشہ گلالئی کو رکن اسمبلی برقرار رکھنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے ٗفواد چوہدری کا اعلان

24  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو رکن اسمبلی برقرار رکھنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے

میڈیا کے سامنے تحریک انصاف چھوڑنے کا بیان دیا اور وہ تحریک انصاف کی خواتین کی نشست پر قبضہ کرکے بیٹھی ہوئی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا ایک دن بھی اسمبلی میں رہنا تحریک انصاف کی خواتین کی حق تلفی اور توہین ہے اس لئے عائشہ گلالئی کے معاملے میں پاتال تک جائیں گے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عائشہ گلالئی جس طرح کی باتیں کرتی ہیں شرم تو ان کے پاس سے نہیں گزری ٗفیصلہ کیا ہے کہ عائشہ گلالئی کو اسمبلی میں غیر قانونی طور پر بیٹھنے نہیں دیں گے اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں پیش ہورہے ہیں الیکشن کمیشن کو خود کو غیرمتنازع اور غیرجانبدار رکھنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کا اعتماد نہیں ہوگا تو الیکشن کمیشن انتخابات کیسے کرائے گا۔فواد چوہدری نے عائشہ گلالئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو سیٹ چھوڑنے کے لیے کہا گیا تو سارے الزامات یاد آگئے ٗان کی جانب

سے لگائے جانے والے الزامات اخلاقی گراوٹ کا ثبوت ہیں۔2014 کے دھرنے کے دوران نوجوانوں میں منشیات فروخت کرنے کے الزام پر فواد چوہدری نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی گاڑی بھی دھرنے میں آتی تھی تو کیا وہ بھی منشیات لارہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…