قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

19  اکتوبر‬‮  2017

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو تھانے میں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کو کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو تھانے مٰں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کو کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ۔قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کو مجسٹریٹ پرویزخان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس

نے مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر مفتی عبدالقوی نے گرفتاری دینے کے بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…