امریکی خفیہ ادارے کی اطلاع پر بلیو وہیل طرز کی خطرناک گیم کھیلنے پر گرفتارنوجوانوں کے بارے میں بڑافیصلہ کرلیاگیا،حیرت انگیزانکشافات

19  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے بلیو وہیل طرز کی خطرناک گیم کھیلنے پر حراست میں لئے جانے والے نوجوانوں سے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اغواء کی ویڈیو دوستوں کا ایڈ ونچر نکلا ، حکام کے مطابق تحقیقات میں جرم کا پہلو سامنے نہیں آیا تاہم ضرورت پڑنے پر نوجوانوں کے والدین سے حلف نامہ لیا جا ئے گا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بلیو وہیل طرز پر خطرناک گیم کھیلنے والے جوہر ٹاؤن کے رہائشی نوجوانوں کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لے لیا تھا جبکہ بچوں کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور انٹر نیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لے

کر تحقیقات کی گئیں ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں جرم کا کوئی عنصر سامنے نہیں آیا اس لئے مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق منہ پر کپڑا بندھے اور ہاتھ پاؤں جکڑے نوجوان کی ویڈیو دوستوں کا ایڈ ونچر تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق بچوں کے علاوہ ان کے والدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش ابھی جاری ہے اورضروری سمجھا گیا تو نوجوانوں کے والدین سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کے بارے میں امریکی خفیہ ادارے نے اطلاعات فراہم کی تھیں جس کے بعد ان کو گرفتار کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…