’’عمران خان کی گرفتاری‘‘ اسلام آباد پولیس 26اکتوبر سے پہلے ہی کیا دھماکہ خیز قدم اٹھانے جارہی ہے،بنی گالہ میں افراتفری

18  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کو 26 اکتوبر سے پہلے بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔اسلام آباد پولیس کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو 26اکتوبر کو

گرفتار کر کے پیش کیا جائے ،اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 26 اکتو بر سے ایک دو روز قبل بھی  گرفتار کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز ہی ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے تھے۔ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا گیا عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمشن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اسلئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے صبح 10بجے الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔ خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آبادکو بھجوایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس عمران خان کے وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے ٹیم تشکیل دیگی۔ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر دو پتے درج ہیں۔ پہلا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جبکہ دوسرا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…