سعودی شاہ سلمان کا عراقی وزیراعظم کو ٹیلیفون ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی

17  اکتوبر‬‮  2017

ریاض(آئی این پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کرکے انہیں سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے، شاہ سلمان نے عراق اور کرد قیادت پر صبرو تحمل پر بھی زور دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے

فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمہوریہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کیا ہے اور انہیں سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ شاہ سلمان نے عراق اور کرد قیادت پر صبرو تحمل پر بھی زور دیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین نے وزیراعظم العبادی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عراق کی سلامت، وحدت، خود مختاری اور استحکام کا خواہاں ہے۔ توقع ہے کہ تمام عراقی فریق ملکی دستور پر کاربند رہیں گے کیونکہ مملکت عراق اور عراقی قوم کی خیر وبھلائی دستور سے وابستگی میں ہے۔شاہ سلمان نے تمام عراقی گروہوں پر داخلی لڑائیوں کو ختم کر کے باہمی اتحاد اور صبرو تحمل پر زور دیا۔دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق میں استحکام کے حوالے سے شاہ سلمان کی خواہش کو سراہا اور کہا کہ ان کی حکومت کسی فوجی کشیدگی کے بغیر ملک کی سلامتی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…