نوازشریف کو’’جنر ل بٹ‘‘ کی تلاش،آرمی چیف نے انتباہ کیوں کیا؟اہم سیاسی شخصیت کے تشویشناک انکشافات

15  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی توملکی دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا،اس لئے آرمی چیف نے معیشت پربات کی ،نوازشریف بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج کوبدنام کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلی بارفضل الرحمن نے میری تعریف کی کہ میں نے ختم نبوت کامعاملہ اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوپانچ ججزنے نااہل کیا،

مسلم لیگ ن نے انہیں پارٹی صدربنالیا،ایسے توکل اجمل پہاڑی بھی پارٹی کاصدربن جائیگا۔ایسی جمہوریت پرلعنت جوسپریم کورٹ سے ٹکراجائے ۔عمران خان نااہل نہیں ہوں گے نوازشریف عدلیہ اورفوج کے خلاف بات کررہے ہیں یہ فوج کوبدنام کرنے کی ساز ش ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی موج تھی کہ ججزکی عمرکی حدساٹھ سال کردی جائے ،نوازشریف کی پوری کوشش تھی کہ ان کوکوئی جنرل بٹ مل جائے یاوہ کوئی جج خریدلیں ،جوآدمی فوج کوپنجاب پولیس بناناچاہتاہے میں اس کی سیاست پرلعنت بھیجتاہوں ،نوازشریف غیرملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ احتساب عدالت کے باہرنوازلیگ کے غنڈے تھے وکلاء کے کپڑوں میں نوازلیگ کے کارکن تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی ،مسلم لیگ ن دوبارہ عدالت پرحملہ کرناچاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنرل قمرجاویدباجوہ فوجی افسرہیں اگرجنرل باجوہ اکانومی پربات نہیں کریں گے توفوج کوآپریشنزکے لئے رقم نہیں ملے گی ۔جس کے بغیرپاک فوج بین الاقوامی سازشوں کامقابلہ کیسے کریگی،ملکی معیشت مضبوط نہیں ہوگی توملکی دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا،اس لئے آرمی چیف نے ملکی معیشت پربات کی

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…