احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کامقصد کیاتھا؟افسوسناک انکشاف ،تحقیقاتی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

13  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ پر کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی، نیب نے رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو پیش کردی۔ جمعہ کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس کے باعث جوڈیشل کمپلیکس

کے باہر ایک بار پھر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔اس دوران ایک وکلاء نے پولیس اہلکارکو تھپڑ مارے جس پر پولیس نے وکلا پر ڈنڈے برسادیئے جس سے ایک وکیل کا سر پھٹ گیا جس کے باعث صورتحال مزید بگڑ کر کمرہ عدالت تک جا پہنچی۔احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے کارورائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کردی جس کے باعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئی جی اسلام آباد کو وکیل پرتشدد کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔نیب پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت میں پیش آنے والے واقعہ سے ہیڈ کوارٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پراسیکیوشن ٹیم کو ڈائس سے ہٹانے کی کوشش کی گئی ٗپراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر کے نہ ہٹنے پر دھکے دیئے گئے اور ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر تین ریفرنسز پر میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کی جانی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…