پاکستانی سیاست کا اہم ترین مہینہ شروع،شیخ رشید نے انتہائی تشویشناک پیشگوئی کر دی

3  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے صدر اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ ملک میں تصادم ہونے جارہا ہے ،پاکستانی سیاست کا اہم ترین مہینہ شروع ہوچکا ہے‘ ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگنے والا ہے ، نواز شریف اور ان کی جماعت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے ، (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کے ترازو پر راکٹ لانچر مارا ہے

،پاکستان کو بچانے کیلئے نواز شریف کی سیاست سے نجات حاصل کرناہوگی ۔منگل کو نواز شریف کے پارٹی صدر بننے پر میڈیا سے گفتگو میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ ملک میں تصادم ہونے جارہا ہے‘ ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگنے والا ہے۔ حکومت جلد از جلد چیئرمین نیب لگانے جارہی ہے۔ نواز شریف اور ان کی جماعت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے سب کام نواز شریف کررہے ہیں۔ (ن) لیگ چیلنج کرتی ہے کہ میں سپریم کورٹ جاتا ہوں مجھے انگلش نہیں آتی (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کے ترازو پر راکٹ لانچر مارا ہے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو نواز شریف کی سیاست سے نجات حاصل کرنی ہے۔ چیئرمین نیب کے معاملے پر نورا کشتی ہورہی ہے آصف زرداری کسی صورت اپنی مرضی کے علاوہ چیئرمین نیب نہیں مانیں گے۔ خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے لئے پی ٹی آئی سے نام نہیں مانگا۔ پاکستانی سیاست کا اہم ترین مہینہ شروع ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…