بھارت میں قدیم ترین انسانی ڈھانچے کی دریافت

15  اپریل‬‮  2015

 

ہریانہ (نیوزڈیسک)بھارت میں ماہرین آثارقدیمہ نے کہا ہے انھیں کھدائی کے دوران برصغیر میں قدیم ترین تہذیب کے انسانی ڈھانچے ملے ہیں۔وادیِ سندھ کی قدیم تہذیب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پانچ ہزار سال قبل اس خط ارضی میں پھلی پھولی تھی اور اس کی دریافت پہلی بار موہن جودڑو میں سنہ 1920 کی دہائی میں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ موہن جودڑو کا علاقہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں واقع ہے۔انسانی ڈھانچے کی باقیات بھارتی دارالحکومت سے متصل ریاست ہریانہ کے ایک قبرستان سے ملی ہیں جن میں دو بالغ مرد، ایک خاتون اور ایک بچے کے ڈھانچے شامل ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے قدیم ہندوستانیوں کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔بھارت اور جنوبی کوریا کے ماہرین آثار قدیمہ اور سائنس دان ہریانہ کے حصار ضلعے میں راکھی گڑھی گاو¿ں میں سنہ 2013 سے کھدائی میں لگے ہوئے ہیں۔ماہر آثار قدیمہ رنویر سنگھ نے کہا کہ ’وہاں موجود جدید آلات سے لیس جنوبی کوریا کے سائنس دان اب ان ڈھانچوں کے ڈی این اے کا جائزہ لیں گے۔‘ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ہندوستان کے قدیم باشندوں کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہو سکیں گیاسی مقام پر کام کرنے والے ایک دوسرے ماہر آثار قدیمہ نیلیش جادھو نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ انھیں ’وہاں چند اناج والے مٹی کے برتن اور سیپ کی چوڑیاں ملی ہیں جو ڈھانچوں کے پاس تھیں۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں کے باسی دوبارہ کی زندگی میں یقین رکھتے تھے۔‘



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…