’’ہاں! پیپلز پارٹی نے ہمارے ساتھ یہ ڈیل کی ہے‘‘ ہم نے مل کر کیا گیم کھیلی ہے؟

27  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی جو یہ کہتی نہیں تھکتی کہ ہم ڈیلز نہیں کرتے، اس پارٹی نے اندرون خانہ ہمارے ساتھ ڈیل کی اور سینٹ میں قانون پاس کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ یہ ملک و قوم کی کیسی بد قسمتی ہے،اگر پیپلز پارٹی نے ہمارے ساتھ ڈیل نہیں کی تھی تو پی

ی والوں سے پوچھیں کے ان کے سینیٹرز کہاں تھے؟ حنیف عباسی کے انکشاف کے جواب میں پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے جان بوجھ کر اپنے سینیٹرز کو نہیں آنے دیا جس کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہوا۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تو ہمارے ساتھ ڈیل کی تھی مگر اب یہ اس بات سے انکار کر رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی ڈیل نہیں کی، جبکہ یہ اس گیم کا حصہ تھے ۔دوسری جانب (ن) لیگ کو سینٹ میں ووٹ دینے کی وجہ سے ایم کیو ایم سے نکالے جانے والے سینیٹر میاں عتیق مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سینیٹ میں حکومتی بل کی منظوری کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے دوران سینیٹر میاں عتیق نے اپنی پارٹی کے فیصلے کے برعکس مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا تھا اور یہ حکومتی بل صرف 1 ووٹ کی برتری کے ساتھ سینیٹ سے منظور ہوا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ میں بڑے بیہودہ انداز میں ہارس ٹریڈنگ کی، جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈرامے کی وجہ سے سینیٹ میں الیکشن اصلاحات کا بل منظور ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے کسی سینیٹر نے نااہل شخص کے وزیراعظم بننے سے متعلق شق پر حکومت کو ووٹ نہیں دیا، ہماری ترمیم

پاس بھی ہوجاتی تو نواز شریف کو روکا نہیں جاسکتا تھا، حکومت نے سینیٹ میں بڑے بیہودہ انداز میں ہارس ٹریڈنگ کی، اس ہارس ٹریڈنگ سے سینیٹ کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…