’’کہا تھا نہ شیر آئیگا اور پورا پاکستان دیکھے گا‘‘

26  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ، خاندان سمیت اپنے خلاف مقدمے میں قانون کی پاسداری کی نئی تاریخی مثال قائم کی، منی لانڈرنگ کے نام پر شرو ع ہوکر اقامے پر ختم ہونے والے کیس پر پوری قوم سوال کررہی ہے،

کہا تھا نہ شیر آئیگا ، شیر آئیگا اور سارا پاکستان دیکھے گا،ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور خاندان نے اپنے خلاف مقدمے میں قانون کی پاسداری کی نئی تاریخی مثال قائم کی، منی لانڈرنگ کے نام پر شرو ع ہوکر اقامے پر ختم ہونے والے کیس پر پوری قوم سوال کررہی ہے، نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا سپریم کورٹ میں کرپشن کے نعرے لگانے والے خود عدالتوں سے مفرور ہے ،عمران اداروں کو گالی دیتے ہیں، تضحیک کرتے ہیں ،بھاگتے اور پھر معافی مانگتے ہیںانہوں نے چار سال میں اداروںکوکمزور کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہا تھا نہ شیر آئیگا ، شیر آئیگا اور سارا پاکستان دیکھے گا۔ہر پاکستانی شہری کی طرح شریف خاندان کوتمام قانونی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کو بھی شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہو گا۔ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی کرپشن چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو آج تک تالالگایا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیلئے جوا کھیلتے ہیں اور کہتے ہیں جوا نہیں کھیلا ایڈوائز دی تھی اور پیسا کمایا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…