نوازشریف کے بغیر شہبازشریف ۔۔۔! چوہدری شجاعت نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

23  ستمبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ملک محبوب قادری، ملک بشیر احمد نظامی، حافظ نصیر احمد نورانی، رشید احمد رضوی، محمد ارشد مہر، علامہ اظہر فاروقی اور مفتی تصدق حسین شامل تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا میرا مشن ہے، محب وطن پاکستانیوں کو یکجا کرنا وقت کی ضرورت ہے، ہر وہ شخص مسلم لیگی ہے جس کے دل میں پاکستان کا درد اور محبت ہے، آج اکثر لیڈر قوم کو بے راہ روی کی طرف لے کر جا رہے ہیں اس وقت سب سے محب وطن افراد کو جمع کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان محب وطن افراد کی جماعت ہے، دورہ کراچی میں بھی میرا یہی مقصد تھا اس مشن کو لے کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بغیر شہبازشریف صفر ہیں، نوازشریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دے دیا ہے۔ سربراہ جمعیت علماء پاکستان قاری زوار بہادر نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے محب وطن افراد کو اکٹھا کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو اہمیت دی ہے ہمیشہ پاکستانی اداروں، فوج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں ملکی اداروں پر حملہ آور ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…