پاکستان کی امریکہ کے بارے میں پالیسی تبدیل،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے اہم فیصلے کا اعلان کردیا

22  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا ہے،امریکا افغان مفاہمتی عمل میں چار فریقی گروپ کی فعالی پر رضامند ہے،خطے کیلئے امریکہ کی نئی پالیسی سے مسائل نے جنم لیا ہے، پاکستان مستحکم پرامن افغانستان کیلئے ہرکاوش کا ساتھ دے گا،چین ،ایران اور ترکی کے دورے انتہائی مفید رہے،

خطے میں دیریا امن کیلئے روس کی کاوشیں انتہائی مثبت ہیں،تہران سی پیک کو خطے کیلئے ترقی اور خوشحالی کا آئینہ دار سمجھتاہے۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ناصر جنجوعہ نے سفارتی تقریب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل ایک بار پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکامفاہمتی عمل میں چار فریقی گروپ کی فعالی پر رضا مند ہے۔امریکی سفیر نے واشنگٹن کی آمادگی سے آگاہ کیا ہے۔ اجلاس کیلئے وقت اور جگہ کا تعین کیا جارہاہے،امریکا نے افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کیلئے امریکا کی نئی پالیسی سے مسائل نے جنم لیا۔ پاکستان مستحکم پرامن افغانستان کیلئے ہر کاوش کا ساتھ دے گا۔ پاک ، افغانستان چین سہہ فریقی گروپ معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے ہے۔ افغان سرزمین پر خوشحالی سے دیرپاقیام من میں مدد ملے گی۔ پاکستان اور چین ملکر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین ،ایران ،ترکی کے دورے انتہائی مفید رہے ہے۔تہران سی پیک کو خطے کیلئے ترقی اور خوشحالی کاآئینہ دار سمجھتا ہے۔پاکستان ایران تعاون میں پیشرفت ہونی چاہیے۔خطے میں دیرپاقیام امن کیلئے روس کی کاوشیں انتہائی مثبت ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…