خیبرپختونخواہ حکومت بھی شامت آگئی، چیف جسٹس نے کپتان کو آئینہ دکھا دیا

22  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کا بلدیاتی نظام غلطیوں سے بھرپور لگتا ہے جلدانتخابات کرانے کے چکر میں جلد بازی میں قانون کہیں سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہو، پارٹی سے نکالے گئے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے نکالے گئے

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام غلطیوں سے بھرپور ہے لگتا ہے کہ جلد بازی میں قانون کہیں سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہو کسی نے تفصیل سے بلدیاتی قانون کا جائزہ نہیں لیا لگتا ہے کوشش تھی کہ جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی ہدایات کے باوجود منتخب نمائندوں نے مخالفین کو ووٹ دیاجس پر جے یو آئی لکی مروت کے 5 کونسلرز کو پارٹی سے نکالا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریکارڈ پر ایسی کوئی ہدایات موجود نہیں ہیں، جب پارٹی نے ہدایات ہی نہیں دیں تو خلاف ورزی کیسی؟ جس پر وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے ضلع ناظم ایبٹ آباد کو پارٹی سے نکالا۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ پارٹی کا امیدوار ہی نہ ہو تو ووٹ دینے والاآزادہوتاہے۔سپریم کورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی نظام کے دفاع میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کئی جلسوں میں اس کی خوبیاں گنواتے ہوئے پنجاب اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…