مشال خان قتل کیس ،عدالت نے اہم ترین فیصلہ سنادیا

19  ستمبر‬‮  2017

ایبٹ آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس فضل سبحان نے کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں

ٗ ہری پور سینٹرل جیل میں قید 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔مشال خان قتل کیس کی باقاعدہ سماعت (آج)بدھ سے شروع ہوگی۔سماعت کے موقع پر مشال خان کے والد اقبال خان اور مردان کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔واضح رہے کہ رواں سال 13اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو طلباء کے مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کا الزام لگا کر تشددکرکے قتل کردیا تھا۔کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس میں یونیورسٹی ملازمین بھی ملوث تھے‘مشال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت یا مذہب کے شواہد نہیں ملے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک مخصوص سیاسی گروہ کو مشال کی سرگرمیوں سے خطرہ تھا جبکہ مشال خان یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں کے خلاف بھی کھل کر بات کرتاتھا

جس کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ ان سے خوفزدہ تھی۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مخصوص گروپ نے توہین رسالت کے نام پر لوگوں کو مشال خان کے خلاف اکسایا جبکہ رپورٹ میں مشال خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت یا مذہب کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں رجسٹرار سے لیکر سکیورٹی افسر تک تمام عہدوں پر نااہل سفارشی افراد تعینات ہیں جس کی وجہ سے جامعہ کا نظام درہم برہم ہے‘یونیورسٹی میں منشیات ‘ اسلحہ کا استعمال اورطالبات کا استحصال عام ہے جبکہ یونیورسٹی کے بیشترملازمین کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور ان کی چھان بین کی جانی چاہئے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…