پاکستان کے رویے میں تبدیلی تک مذاکرات نہیں ہوسکتے،بھارت

18  ستمبر‬‮  2017

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان بھارت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے،وہ دہشت گرد بھیج کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے،اسلام آباد کے رویے میں تبدیلی کے بعد ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نظام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کے الزام کو دہرایا اور کہا کہ جب تک ہمسایہ ملک بھارت کو دہشت گردوں کی برآمد نہیں روکتا اس کے ساتھ مذاکرات ثمر آورثابت نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور بھارت اب کمزور ملک نہیں رہا، دہشت گردی کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور اس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔بھارتی وزیرداخلہ نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور ماو? نوازوں کے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا۔ا نہوں نے دعویٰ کیاکہ بھارت ایک طاقتور ملک کے طورپر ابھرا ہے اورکوئی طاقت اس کی خودمختاری پر بری نظر نہیں ڈال سکتی۔انہوں نے کہاکہ15 اگست 1947ء سے 17 ستمبر1948ء تک15ماہ کا عرصہ بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب ہے کیونکہ حیدر آباد ریاست کے حکمران نے ان لوگوں پر ستم ڈھائے جو بھارت کے ساتھ ملنا چاہتے تھے۔راج ناتھ سنگھ نے ریاست حیدر آباد کو بھارت کے ساتھ شامل کرنے کیلئے پولیس کارروائی شروع کرنے پر بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولابھ بھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی سیاسی یکجہتی کا سہرا پٹیل کے سر ہے، جنہوں نے تمام ریاستوں کی بھارتی یونین میں شمولیت یقینی بنائی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…