’’لندن کا انڈر گرائونڈ میٹرو سٹیشن ہولناک دھماکہ سے گونج اٹھا ‘‘ ہولناک واقعہ میں متعدد افراد نشانہ بن گئے۔۔ہر طرف افراتفری

15  ستمبر‬‮  2017
لندن(این این آئی)لندن میں زیر زمین میٹرو اسٹیشن میں دھماکے کے بعد بھگڈر کے نتیجے میںدس افراد زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد مغربی لندن میں ٹرین سروس معطل کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکے کے بعد مغربی لندن میں ٹرین سروس معطل کردی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرین کو ہسپتال منتقل کرنے کے
کام کا آغاز کیا۔لندن پولیس اور ایمبولینس سروس کا کہنا تھا کہ وہ شہر کے مغربی حصے میں قائم زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے واقعہ کو دیکھ رہے ہیں، جسے میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں دھماکا قرار دیا گیا۔لندن میڑو پولیٹن پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پروسون گرین ٹیوب اسٹیشن میں ہونے والے واقعے سے آگاہ ہیں، اور افسران کو روانہ کیا جاچکا ہے۔واقعے کے بعد اسٹیشن کو بند کردیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ضلعی لائن پر موجود تمام اسٹیشنز کو بھی بند کردیا گیا۔ٹرین میں موجود ایک سفید کنٹینر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسافروں کو چہرے پر زخم آئے۔یہ زخم ’انتہائی شدید‘ ہیں، جس سے متاثرین کے بال جھڑ گئے۔عینی شاہدین نے کہاکہ دھماکے کے بعد مسافروں کو ڈسٹرکٹ لائن کے پارسنز گرین سٹیشن پر افراتفری کے عالم میں دیکھا گیا ۔جب لوگوں نے دھماکے کی آواز سنی تو وہ افراتفری کے عالم میں ٹرین سے دور بھاگے۔وہاں سے بھاگتے ہوئے لوگوں کو خراشیں اور چوٹیں آئی ہیں۔ بہت زیادہ افراتفری کا عالم تھا۔24 سالہ ایلیکس لٹل فیلڈ نے کہاکہ میں پارسنز گرین ٹیوب سٹیشن کے قریب ہی تھا کہ لوگوں کو انتشار کے عالم میں پلیٹ فارم پر بھاگتے دیکھا۔ میں نے پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ والے دیکھے جو لوگوں کو پیچھے ہٹا رہے تھے۔میں نے لوگوں کا ہجوم اور مسلح پولیس والے دیکھے۔ بہت سے لوگ صدمے سے دوچار تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…