وزیراعظم نے کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا

14  ستمبر‬‮  2017

ڈیرہ بگٹی (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا،منصوبے کی تکمیل سے 72ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی،منصوبے کو 80 ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے،کچھی کینال کی تکمیل کے بعد بلوچستان دریائے سندھ اپنے حصے کا پانی حاصل کرنے کے قابل ہوجائے گا،363کلو میٹر لمبی مرکزی کینال بلوچستان کے بنجر ضلع ڈیرہ بٖگٹی کو سیراب کرے گی، منصوبے کی

تکمیل سے بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھی کینال منصوبے کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال ،عبدالقادر بلوچ ،وزیرمملکت جام کمال ،مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یقوب خاقان خان ناصر وزیر خزانہ بلوچستان وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔کچھی کینال منصوبے سے 72ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی۔کچھی کینال کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے زراعت کے شعبے کیلئے سنگ میل حاصل ہواہے۔کچھی کینال کا منصوبہ 15سال قبل شروع ہوا تھا جسے تقریبا ًمتروک کردیا گیا تھا،تاخیر کے شکار منصوبے کو 80ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے،منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔363کلو میٹرلمبی مرکزی کینال تونسہ بیراج سے نکلتی ہے اور بلوچستان کے بنجر ضلعہ ڈیرہ بگٹی کو سیراب کرے گی۔ کچھی کینال منصوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میںکلیدی کردار ادا کرے گا۔کچھی کینال کی تکمیل کے بعد بلوچستان دریائے سندھ میںسے اپنے حصے کا پانی لینے کے قابل ہوجائے گا۔ جو مقامی کاشتکاروں کو آب پاشی میں مدد دے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…